دفتر خارجہ کی قطری گیس فیسلٹی میں پاکستانی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)دفتر خارجہ کے ترجمان نے قطر کے راس لفن گیس فیسلٹی میں دھماکے میں ایک پاکستانی کے جاں بحق اور 3 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ قطر کے واقعہ میں ہمیں ایک پاکستانی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا اس حوالے سے پاکستانی سفارتخانہ قطری حکام سے رابطے میں ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز قطر کے راس لفان گیس کمپلیکس میں دھماکے سے پاکستانی سمیت 15 افراد جاں بحق اور 66 زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں:بینکوں سے لین دین کرنے والوں کیلئے اہم خبر