خوش آمدید،چشم ماروشن، دل ماشاد:ایرانی صدرمسعود پزشکیان پاکستان پہنچ گئے

Jun 23, 2026 | 15:28:PM
خوش آمدید،چشم ماروشن، دل ماشاد:ایرانی صدرمسعود پزشکیان پاکستان پہنچ گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)خوش آمدید،چشم ماروشن، دل ماشاد: ایرانی صدرمسعود پزشکیان پاکستان پہنچ گئے۔

ایرانی صدر میراج ائیر لائن میناب 168 پر نور خان ایئر بیس پہنچے ،صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایرانی صدر کا استقبال کیا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ، چیئر مین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو بھی ایئر پورٹ پر موجود تھے، خاتون اول آصفہ بھٹو نے بھی ا یرانی صدر کا استقبال کیا۔

ایرانی صدرمسعود پزشکیان کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی، ایرانی صدرمسعود پزشکیان کو پاک فضائیہ کے طیاروں نے بھی سلامی پیش کی۔

ایرانی صدر سے قبل وزیر خارجہ عباس عراقچی پاکستان پہنچے،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیرداخلہ محسن نقوی اور بلاول بھٹو نے عباس عراقچی کا استقبال کیا۔

دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر ہو رہا ہے، جس کے دوران ایرانی صدر ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ پاکستانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

 ترجمان کے مطابق صدر پزشکیان اپنے دورے کے دوران صدرِ پاکستان، وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقاتیں کریں گے،ان ملاقاتوں میں پاک ایران تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

 دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک دوطرفہ تعلقات کے تمام شعبوں کا جامع جائزہ لیں گے، جبکہ تجارت، توانائی، سرحدی سلامتی اور عوامی سطح کے روابط کے فروغ کے لیے تعاون بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی،اس کے علاوہ علاقائی رابطہ کاری اور عالمی امور پر بھی مشاورت ہوگی۔