تنخواہ دار طبقے کیلئے بڑی خبر!یکم جولائی سے کتنا ٹیکس کٹے گا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) نئے مالی سال کے فنانس بل میں تنخواہ دار طبقے کے لیے انکم ٹیکس کے نئے سلیبس متعارف کرا دیے گئے ہیں، جن کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق فنانس بل کا حتمی مسودہ آج قومی اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا، جس میں تنخواہ دار افراد کے لیے ٹیکس نظام میں نمایاں تبدیلیاں کی گئی ہیں،نئے سلیبس کے تحت سالانہ 6 لاکھ روپے تک آمدن رکھنے والے افراد کو انکم ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔
فنانس بل کے مطابق 6 سے 12 لاکھ روپے سالانہ آمدن پر 1 فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔ اسی طرح 12 سے 22 لاکھ روپے سالانہ آمدن رکھنے والوں کے لیے 6 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس کے ساتھ اضافی آمدن پر 11 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا۔
22 سے 32 لاکھ روپے سالانہ آمدن پر 1 لاکھ 16 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس اور اضافی رقم پر 20 فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے، جو پہلے 23 فیصد تھا۔
اسی طرح 32 سے 41 لاکھ روپے سالانہ آمدن پر 3 لاکھ 46 ہزار روپے فکسڈ اور اضافی آمدن پر 25 فیصد ٹیکس، جبکہ 41 سے 56 لاکھ روپے سالانہ آمدن پر 5 لاکھ 41 ہزار روپے فکسڈ اور اضافی آمدن پر 29 فیصد ٹیکس مقرر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سولر پلیٹس کا ریٹ گر گیا۔۔!بیٹریاں بھی سستی؟
فنانس بل کے مطابق 56 سے 70 لاکھ روپے سالانہ آمدن والوں پر 9 لاکھ 76 ہزار روپے فکسڈ اور اضافی آمدن پر 32 فیصد ٹیکس عائد ہوگا، جبکہ 70 لاکھ روپے سے زائد سالانہ آمدن رکھنے والوں پر 14 لاکھ 24 ہزار روپے فکسڈ اور اضافی آمدن پر 35 فیصد انکم ٹیکس لاگو ہوگا۔
حکام کے مطابق یہ نئے سلیبس یکم جولائی سے نافذ العمل ہوں گے۔