ایرانی فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں کا امریکہ کیلئے ہاتھ سے لکھا خط وائرل

Jun 23, 2026 | 09:34:AM
ایرانی فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں کا امریکہ کیلئے ہاتھ سے لکھا خط وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بیلجیئم سے ڈرا میچ کے بعد ایرانی فٹبال ٹیم کا لاس اینجلس میں ڈریسنگ روم کے اندر ہاتھ سے لکھا ہوا پیغام سامنے آگیا ہے۔

 اس میں لاس اینجلس کی مہمان نوازی پر شکریہ اداکرتے ہوئے کہا گیا کہ ٹیم فخر اور وقار کے ساتھ یہاں سے رخصت ہو رہی ہے۔

 ہزاروں سال قدیم فارس سے لے کر آج کے مہذب ایران تک ہمارے ملک کی روح زندہ اور ثابت قدم ہے۔

 لاس اینجلس، آپ کی مہمان نوازی کا شکریہ، ہم فخر کے ساتھ یہاں آئے، عزت کے ساتھ مقابلہ کیا اور وقار کے ساتھ واپس جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:لیونل میسی نے ورلڈکپ میں سب سےزیادہ گولز کا ریکارڈ توڑ دیا

 پیغام میں ان ایرانی شائقین کا بھی شکریہ ادا کیا گیا جنھوں نے دونوں میچز میں ٹیم کی بھرپور حمایت کی، تمام اقوام کے درمیان امن، احترام اور دوستی کی دعا بھی کی گئی۔

یاد رہے کہ گروپ جی میں ایران کے اب تک دونوں میچ امریکہ کے لاس اینجلس میں کھیلے گئے ۔

 ٹیم میچز کے درمیان اپنے میکسیکو میں قائم بیس کیمپ واپس جاتی رہی۔

 امریکی پابندیوں کے تحت وفد کے بعض عہدیداروں اور معاون عملے کے ارکان کو امریکہ میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔