وفاقی حکومت کی جانب سے افسران کے تقرر و تبادلے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد ترک)وفاقی حکومت کی جانب سے افسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں، بریگیڈیئر (ر) عالمگیر ایوب، کابینہ ڈویژن کے تحت ملٹری ونگ کے ڈائریکٹر جنرل مقرر کئے گئے ہیں، 4 ماہ کیلئے کنٹریکٹ پر کی گئی مزکورہ تقرری یکم مئی 2026 سے شمار ہو گی.
علاوہ ازیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں گریڈ 22 کے تقرری کے منتظر سمیع اللہ خان او ایس ڈی بنا دیے گئے ہیں, مزید برآں گریڈ 21 کے تقرری کے منتظر محمد ریاض الدین خان بھی او ایس ڈی بنا دیے گئے ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفیکشن جاری کر دیے ہیں.
یہ بھی پڑھیں :سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس ایک لاکھ 80 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال