آپریشن بشارت الفتح، ایران نے امریکی اڈوں پر کونسے میزائل استعمال کئے؟ اہم خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ایران نے امریکی حملوں کے جواب میں آپریشن بشارت الفتح لانچ کیا ہے جس کے تحت قطر سمیت چار ممالک میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا ہے تاہم اس حملے میں استعمال کئے گئے میزائیلز کی تفصیلات سامنے آگئیں ہیں۔
امریکی خبر ایجنسی سی این این کے مطابق امریکی اہلکار کا کہنا ہے کہ ایران نے امریکی فضائی اڈے پر مختصر اور درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا،ایک امریکی دفاعی اہلکار نے پیر کو بتایا کہ قطر میں العدید ایئر بیس پر "ایران سے آنے والے مختصر فاصلے اور درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا گیا،اس وقت امریکی ہلاکتوں کی کوئی اطلاع نہیں ہے ہم اس صورتحال کو قریب سے مانیٹر کر رہے ہیں اور جیسے ہی یہ دستیاب ہو جائے گا مزید معلومات فراہم کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی فوج نے بڑا اعلان کردیا