قطر نے علاقائی بحران کے دوران اپنی فضائی حدود کو عارضی طور پر بند کر دیا

Jun 23, 2025 | 22:19:PM
قطر نے علاقائی بحران کے دوران اپنی فضائی حدود کو عارضی طور پر بند کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ علاقائی بحران کے دوران اپنی فضائی حدود کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  قطر نے کہا کہ اس نے خطے میں پیشرفت کے درمیان اٹھائے گئے اقدامات کے ایک حصے کے طور پر اپنی فضائی حدود کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے، یہ بات قطری وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے۔وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام رہائشیوں اور زائرین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

واضح رہےکہ قطری فضائی حدود کی بندش ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ایران نے اپنی جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد امریکہ کے خلاف جوابی کارروائی کی دھمکیاں دہرائی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: نوبل انعام کیلئے ٹرمپ کے نام کی سفارش کے خلاف قرارداد سینیٹ میں جمع