روپے کی بے قدری جاری، ڈالر مزید مہنگا ہوگیا
کیپشن: ڈالر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر ایک بار پھر مہنگا ہوگیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 17 پیسے مہنگا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 283.70 روپے سے بڑھ کر 283.87 روپے پر بند ہوا۔
ماہرین کاکہنا ہے کہ درآمدی بل اور بیرونی قرض کی ادائیگی پر روپے پر پریشر بڑھ گیا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 16 پیسے مہنگا ہوکر 285.89 روپے،یو اے ای درہم 5 پیسے اضافے سے 78.08 روپے، سعودی ریال 5 پیسے مہنگاہوکر 76.34 روپے کا ہوگیاجبکہ یورو68 پیسے سستاہوکر 328.60 روپے، برطانوی پاؤنڈ 32 پیسے کمی کےبعد 384.15 روپے پر آگیا۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی شہزادہ فیصل بن خالد بن سعود انتقال کرگئے