سابق سینیٹر  چوہدری تنویر کی قتل کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت ملتوی

Jun 23, 2025 | 19:07:PM
سابق سینیٹر  چوہدری تنویر کی قتل کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی) ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی کی عدالت  میں  سابق سینیٹر  چوہدری تنویر کی قتل کےمقدمہ میں بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔مدعی مقدمہ کی بیرونِ ملک موجود گی کےباعث سماعت ملتوی کر دی گئی۔

 تفصیلات کے  مطابق تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے چوہدری عدنان کے قتل کیس میں سابق سینیٹر چوہدری تنویر کی درخواستِ ضمانت پر ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی کی عدالت میں سماعت ہوئی،عدالت میں درخواست گزار کے وکیل یاسر  پیش ہوئے،مدعی مقدمہ کے وکیل شاہد علی شہزاد بھٹی بھی عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ مدعی مقدمہ بیرونِ ملک موجود ہے، مدعی کے وکیل نے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی، جس پرعدالت نے سماعت 25 جون 2025 تک ملتوی کر دی۔

 واضح رہےکہ سابق سینیٹر چوہدری تنویر احمد کے خلاف مقدمہ نمبر 253/24، مورخہ 12 فروری 2024 تھانہ سول لائن راولپنڈی میں درج ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی میں عالمی معیار کے مطابق تدریسی عمل کو فروغ دیا جائے، بیرسٹر سلطان محمود چوہدری