کے الیکٹرک کی بجلی 11 روپے 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست

Jun 23, 2022 | 19:16:PM
کے الیکٹرک، بجلی، مہنگی کرنے کی درخواست، نیپرا، 4جولائی، سماعت کرے گا،
کیپشن: بجلی مہنگی ہونے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کے الیکٹرک نے بجلی 11.34 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی، نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت 4 جولائی کوکرے گا۔
تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کر دی،نیپرا کو بجلی 11 روپے 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دی گئی ،کے الیکٹرک نے مئی کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کی ۔
نیپرا تاریخی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ بارے 4جولائی کو درخواست کی سماعت کریگا ،نیپرا کا کہناہے کہ کراچی کے عوام کو 22ارب 65کروڑ روپے کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا، درخواست کی سماعت کے بعد فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا حتمی فیصلہ کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی حمایت پر 2 اہم شخصیات عہدےسے فارغ