سارے کشمیر میں انٹرنیٹ بند کرنا اجتماعی سزا دینے کا پیغام ہے۔ ، بلاول بھٹو

Jul 23, 2026 | 00:00:AM
 سارے کشمیر میں انٹرنیٹ بند کرنا اجتماعی سزا دینے کا پیغام ہے۔ ، بلاول بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ سروس بند ہونے پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت پر سخت تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ  سارے کشمیر میں انٹنیٹ بند کرنا اجتماعی سزا دینے کا پیغام ہے۔ 

بلاول بھٹو نے  آج انگلینڈ کی نیوز آؤت لیٹ سے انٹرویو میں بتایا کہ آزاد کشمیر میں 40 دن سے فون اور انٹرنیٹ بند ہے۔ ایسے میں انتخابی مہم  چلانے میں سخت دشواریاں ہیں۔  

اس   انٹرویو  میں بلاول بھٹو نے کہا کہ جن علاقوں میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے، وہاں انٹرنیٹ کی محدود پابندی  لگائی جائے تو یہ سمجھ میں آتا ہے، لیکن پورے آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ بندش سے اجتماعی سزا دینے  کا پیغام جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 
 بلاول بھٹو نے کہا کہ  کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ معاہدہ پیپلز پارٹی کے آزاد کشمیر میں اقتدار میں آنے سے پہلے ہوا تھا۔ تمام مسائل کا حل ٹروتھ کمیشن بنانے میں ہے۔ یہ کمیشن یہ بھی دیکھے کہ کیا عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم قرار دینے کے حوالے سے تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے تھے۔

 چئیرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ اگر ایسے ہی حالات رہے تو پھر اِن انتخابات کی کیا ساکھ رہ جائے گی، اس عمل سے ماضی میں پاکستان کے قبائلی علاقوں میں رائج ایف سی آر کی یاد تازہ ہوتی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ سیٹوں کا معاملہ اسمبلی سے ہی حل ہونا چاہیے تھا۔ اگر حکومت سمجھتی ہے کہ احتجاج کرنے والوں نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے تو سزا صرف گناہ گار کو ملنی چاہیے۔