جلاؤ گھیراؤ مقدما ت؛عاطف ریاض کا 5روزہ  جسمانی ریمانڈمنظور

Jul 23, 2025 | 19:38:PM
جلاؤ گھیراؤ مقدما ت؛عاطف ریاض کا 5روزہ  جسمانی ریمانڈمنظور
کیپشن: کمرہ عدالت، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)راولپنڈی کی انسداد دہشتگری عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عاطف ریاض کا 5دن کا جسمانی ریمانڈ دیدیا۔ 

تھانہ نصیر آباد پولیس نے عاطف ریاض کو جج امجد علی شاہ کے روبرو پیش کیا،پراسیکیوٹر نے کہاکہ ملزم نے نومبر احتجاج کی کال دی، کارکنوں کو جلاؤ گھیراؤ کیلئے ممنوع اشیا فراہم کیں، ملزم طویل عرصے سے روپوش تھا،دیگر ساتھیوں کا بھی سراغ لگانا ہے ۔

پراسیکوٹر سید ظہیر شاہ نے استدعا کی کہ  تفتیش وبرآمدگی کیلئے 30یوم کا ریمانڈ جسمانی دیا جائے ۔ جج امجد علی شاہ نے 5 دن کا ریمانڈ منظور کر لیااور سماعت 28 جولائی تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما عاطف ریاض کو گزشتہ شب اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا،پولیس نے ملزم کو نومبر احتجاج کے جلاؤ گھیراؤ تمام مقدمات میں نامزد کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:9مئی مقدمات میں رہنماؤں کو سزائیں،پی ٹی آئی کا چیلنج کرنے کا اعلان،کیسز کون لڑے گا؟نام سامنے آ گیا