حکومتی وارننگ کام کرگئی،چینی فی کلو7روپے سستی ہوگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(کاوش میمن)شوگر مافیا پر دباؤ کے نتیجے میں ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت 7 روپے گرگئی اورفی کلو قیمت 180 سے کم ہوکر 173 روپے پر آگئی ۔
حکومت نے شوگر ملزکے خلاف چینی مہنگی داموں فروخت کرنےپرکارروائی کا عندیہ دیا تھا ،شوگر مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کی وارننگ کام کر گئی اورہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں 7 روپےفی کلو کمی آگئی جس کے بعد چینی 180 روپے سے کم ہوکر 173 روپے فی کلوپر فروخت ہورہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مختلف محکموں کی آسامیوں کے تحریری و حتمی نتائج کا اعلان
حکومت نے زائد قیمتوں پر چینی فروخت کرنے والی شوگرملوں کے خلاف کارروائی کا اشارہ دیا تھا۔