وزیراعظم شہبازشریف کاقطر کے شاہی خاندان کے رکن کے انتقال پراظہارافسوس

Jul 23, 2023 | 13:04:PM
وزیراعظم شہبازشریف کاقطر کے شاہی خاندان کے رکن کے انتقال پراظہارافسوس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )وزیراعظم شہبازشریف کاقطر کے شاہی خاندان کے رکن شیخ محمد بن حمد بن عبداللہ بن جاسم الثانی کے انتقال پراظہارافسوس۔

شہبازشریف نے شیخ محمد بن حمد بن عبداللہ بن جاسم الثانی کے انتقال پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ قطری شاہی خاندان کے سینئر رکن کے وفات کی خبر سن کر گہرا رنج ہوا ۔

شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں کہاکہ میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور سوگوار خاندان سے گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اللہ مرحوم کی روح کو ابدی سکون میں رکھے۔