ناک کے بجائے گلے کا آپریشن، مریض پولیس اسٹیشن پہنچ گیا

Jul 23, 2023 | 11:32:AM
جہلم کے نجی ہسپتال میں سرجن کی مبینہ غفلت کا واقعہ، مریض کے ناک کا آپریشن کرنے کی بجائے سرجن نے گلے میں ٹانسلز کا آپریشن کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر کیانی)جہلم کے نجی ہسپتال میں سرجن کی مبینہ غفلت کا واقعہ، مریض کے ناک کا آپریشن کرنے کے بجائے سرجن نے گلے میں ٹانسلز کا آپریشن کردیا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق کاشف نامی شخص کا ناک میں غدود کا آپریشن تھا مریض کے ناک کا آپریشن کرنے کے بجائے سرجن نے گلے میں ٹانسلز کا آپریشن کردیا۔ جس پر سرجن نے  اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہاہے کہ واقعی ہی مجھ سے مس ٹیک ہوئی ہے  مریض کے گلے میں ٹانسلز بھی تھا جو میں بتا نہیں سکا مریض کے بہتر ہونے پر ناک کا آپریشن دوبارہ کردوں گا۔ 

متاثرہ مریض کاشف کا کہنا تھا کہ مجھے گلے میں ٹانسلز کا کوئی پرابلم نہیں تھا ڈاکٹر نے کسی اور کا آپریشن کرنے کے بجائے میرے گلے کا آپریشن کردیا۔

مزید پڑھیں:27سال کی رفاقت ختم،عمران خان کو اہم ساتھی بھی چھوڑ گیا

 مریض کا مزید کہنا تھا کہ میرے آپریشن کے بعد ایک اور مریض کے گلے کا آپریشن تھا ڈاکٹر نے میری فائل چیک کئے بغیر مجھے بے ہوش کر کے آپریشن کردیا۔ میری حالت خراب ہے ناک کا  آپریشن  اب سی ایم ایچ سے کراؤں گا۔

 متاثرہ مریض  نے سرجن کے خلاف کارروائی کے لیے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دے دی۔