غیر قانونی گل پلازہ کس نے کب کھڑا کیا، کس نے منزلیں بڑھوائیں، ہوشربا انکشافات

Jan 23, 2026 | 22:31:PM
 غیر قانونی گل پلازہ کس نے کب کھڑا کیا، کس نے منزلیں بڑھوائیں، ہوشربا انکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کراچی میں آگ لگنے سے درجنوں انسانوں کے جل مرنے کے المناک سانحہ گل پلازہ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں  جھنجوڑ د دینے والے انکشافات سامنے آگئے۔

گل پلازہ کی زمین کب، کس نے اور کس کو الاٹ کی؟حکومتی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔

گل پلازہ کے متعلق تحقیقاتی رپورٹ میں یہ لکھا گیا ہے کہ گل پلازہ کی زمین کراچی میونسپل کمیٹی (کے ایم سی)  کی ملکیت تھی۔  گل پلازہ کی زمین 143 سال پہلے 1883 میں ٹرام سروس بنانے کیلئے ایسٹ انڈیا کمپنی کو 99 سال کے لئے لیز  پر دی گئی تھی۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 1983 میں زمین کی 99 سالہ لیز ختم ہوگئی،  لیز ختم ہونے سے ایک ماہ قبل زمین جینیکا نامی گروپ نے خریدلی تھی۔ جینیکا کمپنی نے 1979 سے زمین پر نظریں رکھنا شروع کر دی تھیں۔

رپورٹ  کے مطابق جماعت اسلامی کے  کراچی میں پہلے میئر عبدالستار افغانی کے مئیر ہونے کے دوران اس  زمین کا تبادلہ ہوا۔ عبدالستار افغانی 1979 سے 1987 تک کراچی کے میئر  رہے۔

گل پلازہ کی غیر قانونی تعمیر جماعت اسلامی کےمئیرعبدالستار افغانی کے دور میں ہوئی

تحقیقاتی رپورٹ  میں بتایا گیا ہے کہ عبدالستار افغانی کے دور میں زمین کی لیز ختم ہو جانے کے باوجود اسے سرکاری تحویل میں نہیں لیا گیا اور اس زمین پر تعمیرات شروع ہوئیں۔ لیز ختم ہونے کے باوجود گل پلازہ کی عمارت کی تعمیرشروع کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیئے: گل پلازہ میں دوکانوں کی تعداد اصل نقشہ میں موجود دوکانوں سےسوا دوگنا کی گئی 

یہ بھی پڑھیئے:  کراچی پلازہ آتشزدگی میں مرنے والوں کا جواب دہ کون ہے:امیر جماعت اسلامی

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق  سرکاری  لیز  کے بغیر ہی گل پلازہ کی تعمیرات 7 سال تک جاری رہیں۔  

غیر قانونی گل پلازہ کی لیز مئیر فاروق ستار کے دور میں ہوئی

بعد میں جب پلازہ بن چکا تھا تو گل پلازہ کی زمین ایم کیوایم کے ڈاکٹر  فاروق ستار کے کراچی کا مئیر ہونے کے دوران لیز پردی گئی۔ کےایم سی کی زمین گل پلازہ کے لیے 3 نومبر1991 کو باضابطہ الاٹ کی گئی۔

تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گل پلازہ کی لیز  کی دستاویز پر سابق میئر کراچی فاروق ستار کے دستخط موجود ہیں۔ کےایم سی کی زمین گل پلازہ کیلئے صرف 3 روپے فی گز کرائے پر لیز کی گئی۔

گل پلازہ میں دو مزید منزلیں جماعت اسلامی کے مئیر نعمت اللہ کے دور میں بنیں

 2003 میں گل پلازہ کے اضافی فلور ریگولرائز کیے گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اضافی فلور کی منظوری جماعت اسلامی کے میئر نعمت اللہ خان کے دورمیں دی گئی تھی۔