گل پلازہ میں دوکانوں کی تعداد اصل نقشہ میں موجود دوکانوں سےسوا دوگنا کی گئی

Jan 19, 2026 | 00:07:AM
گل پلازہ میں دوکانوں کی تعداد اصل نقشہ میں موجود دوکانوں سےسوا دوگنا کی گئی
کیپشن: کراچی کے گل پلازہ میں لگی آگ کا منطر، اب تصدیق ہو چکی ہے کہ عمارت مین آگ لگنے کے بعد سے 58 افراد لاپتہ ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ممتاز شگری) کراچی کے  گل پلازہ میں لگنے والی آگ پر متعلقہ حکام کی رپورٹ سامنے آ گئی۔ عمارت میں دوکانوں کی تعداد اصل نقشہ میں موجود دوکانوں سے سوا دوگنا کر دی گئی تھی۔

 آج سامنے آنے والی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ 1995میں گل پلازہ کی عمارت تعمیر ہوئی تھی تو اس وقت اس میں 500 دوکانوں کی گنجائش تھی۔ 

 رپورٹ کے  مطابق  ابتدا میں اس کمرشل پلازہ کی عمارت بیسمنٹ، گراؤنڈ  فلور اور پہلی منزل تک تھی۔

اس عمارت ،میں  2003تک مختلف اوقات میں 3منزلیں تعمیر کی گئیں۔

اصل نقشہ کے مطابق اس عمارت میں 500دکانوں کی گنجائش تھی۔ بعد میں دکانوں کو چھوٹا کرکے مزید دکانیں نکالی گئیں۔ 

یہ بھی پڑھیئے:  گل پلازہ میں آگ لگنے کے بعد سے 58 افراد لا پتہ ہیں، دعا کریں مل جائیں، حکومت نقصان کا ازالہ کرےگی، مرادعلیشاہ

 عمارت میں دکانوں کی تعداد 500سے بڑھ کر 1200ہوگئی۔ 

 اس بارہ سو دوکانوں پر مشتمل کمرشل عمارت میں ہنگامی اخراج کی جگہ نہیں تھی۔

عمارت میں آگ سے نمٹنے کے لیے انتظامات نہیں تھے۔

واضح رہے کہ  2002 میں کراچی مین جماعت اسلامی کے نعمت اللہ مئیر تھے ان کی مئیر شپ کے دوران  اور اس سے کچھ پہلےعمارت کی مزید  منزلیں تعمیر کی گئیں۔ 

یہ بھی پڑھیئے: گل پازہ آتشزدگی،میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کےجائے وقوعہ پہچنے پر قاتل مئیر کے نعرے لگ گئے