دوسری شادی کب کر رہے ہیں؟آغاعلی نے خاموشی توڑدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) معروف اداکار آغا علی نے دوسری شادی سے متعلق کھل کراظہارخیال کردیا۔
حال ہی میں معروف اداکار نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شریک ہوئے، جہاں انہوں نے اپنی دوسری شادی کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔
ایک سوال کے جواب میں آغا علی نے کہا اللّٰہ سب کو خوش رکھے، اگر شادی کامیاب ہو جائے تو یہ سب سے خوبصورت چیز ہے۔
انہوں نے کہا کہ دو محبت کرنے والے ساتھیوں سے بہتر کچھ نہیں، تاہم یہ بھی ہوتا ہے کہ بعض لوگ کچھ عرصہ خوشی سے ساتھ رہتے ہیں اور پھر علیحدہ ہو جاتے ہیں، اگر ایسا ہو جائے تو انہیں آگے بڑھ جانا چاہیے اور دوبارہ شادی بھی کی جا سکتی ہے۔
آغاعلی نے کہا جہاں تک میرا تعلق ہے، فی الحال میں شادی کے بارے میں نہیں سوچ رہا، لیکن جب ایسا کچھ ہوگا تو یقیناً سب کے ساتھ شیئر کروں گا۔
معروف اداکار کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ میں دوبارہ شادی کروں گا، میں شادی کرنا چاہتا ہوں کیونکہ آخرکار یہ مرد اور عورت دونوں کے لیے ایک درست اور حتمی حقیقت ہے، زندگی کسی شریکِ حیات کے ساتھ ہی مکمل ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان مخالف بھارتی فلم پر خلیجی ملکوں نے پابندی لگادی
واضح رہے کہ آغا علی نے پہلی شادی اداکارہ حنا الطاف کے ساتھ 2020ء میں کورونا لاک ڈاؤن کے دوران کی تھی پھر 2022ء میں اس جوڑے کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگیں جنہیں پہلے تو آغا علی نے مسترد کر دیا تھا، تاہم 2024ء میں آغا علی نے ایک پوڈ کاسٹ کے دوران طلاق کی تصدیق کردی تھی۔