پاکستان مخالف بھارتی فلم پر خلیجی ملکوں نے پابندی لگادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارتی فلم دھریندر کے بعد اب اداکار سنی دیول کی فلم بارڈر 2 کی بھی خلیجی ملکوں میں ریلیز پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ فلم جمعہ 23 جنوری کو تھیٹر پر ریلیز ہونا تھی۔
بارڈر 2 نئے سال کی پہلی بڑی فلمی ریلیز بھی ہے۔ تاہم ایک نئی رپورٹ کے مطابق، ادیتیہ دھر کی فلم دھریندر کی طرح بارڈر 2 بھی خلیجی ممالک میں ریلیز نہیں کی جائے گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بحرین، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں فلم بارڈر 2 ریلیز نہیں کی جائے گی۔
دھریندر کو خلیجی ممالک میں پابندی کے باعث بیرون ملک آمدنی میں اندازاً 90 کروڑ روپے (10 ملین ڈالر) کا نقصان ہوا۔