الیکشن کمشنر پی سی بی شاہ خاور قائم مقام چیئرمین مقرر

Jan 23, 2024 | 21:02:PM
الیکشن کمشنر پی سی بی شاہ خاور قائم مقام چیئرمین مقرر
کیپشن: قائم مقام چیئرمین پی سی بی شاہ خاور (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد) پاکستان کرکٹ بورڈ کے الیکشن کمشنر اور سینئر وکیل شاہ خاور قائم مقام چیئرمین پی سی بی بن گئے، جو بدھ کو پی سی بی ہیڈ کورٹرز میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیٸرمین کے الیکشن کیلئے سینئر قانون دان شاہ خاور کو پی سی بی الیکشن کمشنر مقرر کر رکھا ہے، جو پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف کے استعفے کی منظوری کے بعد بدھ کو پی سی بی ہیڈ کوارٹرز میں باضابطہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی بطور ممبر گورننگ بورڈ پی سی بی نامزد، نوٹیفکیشن جاری

ذراٸع کے مطابق شاہ خاور اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد گورننگ بورڈ کا اعلان کریں گے اور تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد پی سی بی چیٸرمین کا الیکشن فروری کے پہلے ہفتے میں کروایا جائے گا۔