سولر پینل کی قیمتوں میں بڑی کمی ، 70 ہزار والا پینل اب کتنے میں ملے گا ؟جانیے

Jan 23, 2024 | 13:43:PM
سولر پینل کی قیمتوں میں بڑی کمی ، 70 ہزار والا پینل اب کتنے میں ملے گا ؟جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کاوش میمن)بجلی کے بھاری بھرکم بلوں سے پریشان وہ شہری جو  سورج سے بجلی بنانے کا منصوبہ لگانے کا سوچ رہے تھے ان کیلئے تجارتی میدان سےاچھی خبر آئی ہے کہ سولر پینل کی قیمتوں میں 60فیصد تک کمی آگئی ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق 70ہزار روپے والا سولر پینل اب 27ہزار روپے میں فروخت ہونے لگا ہے ،545 واٹ کا سولرپینل 70 ہزار سے کم ہوکر 27 ہزار پر آگیا ،450 واٹ 24 ہزار اور 330 واٹ 20 ہزار میں فروخت ہونے لگا، تاجروں نے قیمتوں میں کمی کی وجہ ٹیکسز میں کمی کو قرار دیا،کہا امپورٹ کھلنے اور ٹیکسز میں ریلیف کے باعث قیمتیں کم ہوئیں،ایک جانب تو سولر پینلز لاگت کم ہونے کے باعث سستے ہوئے ہیں تو دوسری طرف سولر کی فروخت میں بھی اضافہ ہوگا۔ 
یہ بھی پڑھیں :  یہ کہنا درست نہیں کہ شوکت صدیقی کو شفاف ٹرائل کا حق نہیں دیا گیا،جسٹس عرفان سعادت