غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی، مزید 756 افغانی اپنے وطن لوٹ گئے

Jan 23, 2024 | 12:18:PM
پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری، مزید 756 باشندے اپنے ملک چلے گئے.
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری، مزید 756 باشندے اپنے ملک چلے گئے.

غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری،22 جنوری 2024 تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 473,556 تک پہنچ چکی ہے۔

 22 جنوری 2024 کو جانے والے 756 افغان شہریوں میں 214 مرد، 178 خواتین اور 364 بچے اپنے ملک چلے گئے۔ افغانستان روانگی کے لیے 84 گاڑیوں میں 104 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  "ایکس " میں بھی آڈیو اور ویڈیو کالز کی سہولت متعارف