کپتانی سے کس نے ہٹایا؟ سرفراز احمد کھل کر بول پڑے

Jan 23, 2022 | 21:44:PM
سرفراز احمد، سابق چیف ایگزیکٹو وسیم خان، کپتانی سے ہٹانے، پیغام،
کیپشن: سرفراز احمد، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے انہیں کپتانی سے ہٹانے کا پیغام دیا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ انہیں یہ تو پتا نہیں ہے کہ انہیں قیادت سے کس نے ہٹایا البتہ وسیم خان ان کیلئے پیغام لائے تھے کہ اگر خود کپتانی سے نہیں ہٹے تو ہٹا دیئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اومی کرون کے ہولناک وار۔۔۔ تعلیمی ادارے بند کرنےکا فیصلہ!!
سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ وہ پرفارمنس پر فوکس کر رہے ہیں ، اگر انتظامیہ انہیں اوپننگ کا کہے گی تو وہ اس کیلئے بھی تیار ہیں، محمد رضوان کو بھی ٹیم انتظامیہ نے ہی اوپننگ کیلئے کہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں بھی ٹاپ کرنا ان کا مشن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اومی کرون کے وار ۔۔۔تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند۔۔این سی او سی کا بڑا فیصلہ