گولیاں لگنے سے زخمی ہونیوالا تیندوا مرگیا۔۔۔شکار کئے جانے کا انکشاف

Jan 23, 2022 | 15:00:PM
مادہ تیندوہ ، زخمی
کیپشن: مادہ تیندوہ دریا کےکنارے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مظفر آباد میں زخمی حالت میں ملنے والا تیندوہ مرگیا۔تیندوے کو شکار کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز زخمی حالت میں ملنے والا مادہ تیندوے کو اے جے کے وائلڈ لائف نے اسلام آباد منتقل کردیا تھا۔تیندوے کا اسلام آباد میں مکمل ایکسرے اور طبی معائنہ کیا گیا۔ تیندوے کے جسم میں 6ایل جی رائفل کے کارتوس پائے گئے۔زخمی تیندوے کی کمر ٹوٹ گئی تھی نیچے والا دھڑ مفلوج ہوچکا تھا ۔اسلام آباد وائلڈ لائف کے مطابق مادہ تیندوہ گولیوں کا نشانہ بننے کے بعد دریا کے قریب پہنچا تھا۔

ذرائع کے مطابق نایاب نسل کے تیندوے کا آزاد کشمیر میں کثرت سے شکار کیا جارہا ہے 
یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر :گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونیوالے تیندوا چیتے کی ویڈیو وائرل