بچپن میں کرکٹ اسٹارز کو دیکھنے کے لیے بال پکر بنا ،بابر اعظم کا انکشا ف

Jan 23, 2021 | 23:16:PM
بچپن میں کرکٹ اسٹارز کو دیکھنے کے لیے بال پکر بنا ،بابر اعظم کا انکشا ف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)جنوبی افریقا نے 2007 میں لاہور میں ٹیسٹ میچ کھیلا تو بابر اعظم نے بائونڈری لائن پر بال پکڑا تھا۔اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ کرکٹ اسٹارز کو دیکھنے کے لیے بال پکر بنا  اور میں نے بائونڈری پر بال پکڑا تھا، آج اسی ٹیم کے خلاف ٹیسٹ کھیل رہا ہوں،وہ بھی کپتا ن کی حیثیت سے۔
ان کا کہنا تھا کہ 2007 میں انضمام الحق کا غصے سے بیٹ مارنے کا لمحہ آج بھی یاد ہے، وہ لمحہ میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا تھا۔پاکستان کی نمائندگی خواب تھا، بال پکر سے ٹیم کی قیادت کا سفر آسان نہیں تھا۔قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ جنوبی افریقا کے سا بق کپتان اے بی ڈویلئیرز کا فین ہوں۔