بالائی علاقوں میں شدید برفباری، رابطہ سڑکیں بند

Jan 23, 2021 | 09:56:AM
بالائی علاقوں میں شدید برفباری، رابطہ سڑکیں بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے، سیاحتی مقام شوگران میں اب تک 3 انچ جبکہ ناران میں ایک فٹ تک برف پڑچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں سرد ہوائیں چل رہی ہیں، آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بلوچستان میں سردی بڑھنے کا امکان ہے۔کم سے کم درجہ حرارت لیہہ، اسکردو اور استور میں منفی11، گوپس منفی 10، گلگت منفی 6، کالام منفی 5، زیارت منفی 2، کوئٹہ 3 اور پشاور میں 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔