جنرل باجوہ سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات،علاقائی سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

Jan 23, 2021 | 00:43:AM
جنرل باجوہ سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات،علاقائی سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قائم مقام امریکی ناظم الامورنے ملاقات کی،ملاقات میں علاقائی سکیورٹی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل باجوہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ امید ہے نئی امریکی انتظامیہ آنے سے پاک امریکا دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہونگے ۔
اس موقع پر امریکی ناظم الامور نے خطے میں تنازعات کی روک تھام اورامن کیلئے کوششوں میں پاکستان کے تعاون کو سراہا،امریکی ناظم الامور کاکہناتھا کہ امریکا افغانستان میں امن کیلئے اپنا تعاون جاری رکھے گا ۔