تقرر و تبادلے؛شاہد حسین چیئرمین پاکستان ٹوبیکو بورڈ مقرر

Feb 23, 2026 | 22:25:PM
تقرر و تبادلے؛شاہد حسین چیئرمین پاکستان ٹوبیکو بورڈ مقرر
کیپشن: تقرر و تبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک)وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں، سی ای او، پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاؤنڈیشن محمد شاہد حسین کو  تبدیل کر کے انہیں چیئرمین، پاکستان ٹوبیکو بورڈ مقرر کیا گیا ہے جبکہ محمد شاہد حسین کو سی ای او، پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاؤنڈیشن کا اضافی چارج بھی تفویض کیا گیا ہے۔

 علاوہ ازیں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، گریڈ 22 کے مصدق احمد خان کو سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی ڈویژن تعینات کیا گیا ہے، مصدق احمد خان قبل ازیں چیئرمین پاکستان ٹوبیکو بورڈ تعینات تھے۔

دریں اثناء این ایچ اے میں تعینات آفس مینجمنٹ گروپ گریڈ 18 کی بینش نور کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس کی گئی ہیں، مزید برآں این ایچ اے میں تعینات، آفس مینجمنٹ گروپ گریڈ 17 کے طیب تارڑ کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس کی گئی ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:60 سالہ بزرگ کی نوجوانوں کو مات، لڑکی سے محبت کی شادی کر کے ’’لو گرو‘‘ کی واٹ لگا دی