سعودی عرب سے ڈی پورٹ خاتون کی کراچی آمد، ایف آئی اے امیگریشن کی بڑی کارروائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(درِ شہور) سعودی عرب سے ڈی پورٹ خاتون گلشن بی بی سکنہ بہاولپور کو ایف آئی اے امیگریشن نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے امیگریشن کلیئرنس کے دوران حراست میں لے لی گئیں۔
تفصیلی جانچ پڑتال میں انسانی سمگلنگ نیٹ ورک کا بڑا انکشاف سامنے آیا ہے،حکام کے مطابق خاتون نے ایجنٹ طیب علی معراج الدین سکنہ فیصل آباد کی معاونت سے بیرون ملک روانگی کا اعتراف کرلیا ہے۔
خاتون کو سعودی عرب پہنچنے پر منظم انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک کے حوالے کیے جانے کا انکشاف بھی ہوا،نیٹ ورک میں زینی (لاہور)، حسیب (اوکاڑہ) اور حاجی اللہ وسایا (مقیم سعودی عرب) شامل ہیں۔
غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر مقامی حکام کی جانب سے گرفتاری کے بعد ڈی پورٹ کیا گیا،ملزمہ کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تحویل میں لے لیا گیا،انسانی اسمگلنگ میں ملوث دیگر سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کا روز،6 ناموں کی فہرست جیل حکام کوارسال