وزیراعظم کل سے آذربائیجان کا2 روزہ دورہ کریں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز )وزیراعظم شہباز شریف کل سے آذربائیجان کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان متعدد شعبوں میں مفاہمت کی یاداشتوں اور معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو دورے کی دعوت آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے دی تھی۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور کابینہ کے دیگر ارکان بھی وزیراعظم کے ساتھ ہوں گے۔
دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بات ہوگی۔ متعدد شعبوں میں مفاہمت کی یاداشتوں اور معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔ توانائی، تجارت، دفاع، تعلیم اور موسمیاتی تبدلی کے شعبوں میں تعاون مزید مضبوط ہوگا۔