سنی اتحاد کونسل کا پنجاب اسمبلی کے سپیکراورڈپٹی سپیکرکے امیدواروں کا اعلان

Feb 23, 2024 | 19:43:PM
سنی اتحاد کونسل کا پنجاب اسمبلی کے سپیکراورڈپٹی سپیکرکے امیدواروں کا اعلان
کیپشن: سنی اتحاد کونسل کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر پنجاب کیلئے نامزد امیدوار، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راﺅ دلشاد)سنی اتحاد کونسل نے پنجاب اسمبلی کے سپیکراورڈپٹی سپیکرکے امیدواروں کا اعلان کردیا،احمد خان بھچر سپیکر اور معین ریاض قریشی ڈپٹی سپیکرکے امیدوار ہوں گے۔
 سیکرٹری پنجاب اسمبلی چودھری عامر حبیب نے کہاکہ سکروٹنی کے بعد سپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ ملک محمد احمد خان اور سنی اتحاد کونسل کے احمد خان بھچر کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے جبکہ ڈپٹی سپیکر کیلئے مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ ظہیر اقبال چنڑ اور سنی اتحاد کونسل کے معین ریاض کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے ہیں۔
سیکرٹری پنجاب اسمبلی کاکہناتھا کہ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب24 فروری کو سہ پہر چار بجے منعقد ہونے والے اجلاس میں ہوگا،سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو کا قومی اسمبلی کی نشست چھوڑنے کا فیصلہ