واقعہ کنان پوش پورہ،مقبوضہ کشمیر میں مظاہرے،ریلیاں

Feb 23, 2023 | 23:25:PM
واقعہ کنان پوش پورہ،مقبوضہ کشمیر میں مظاہرے،ریلیاں
کیپشن: کنان پوش پورہ واقعہ کے خلاف مظاہرہ کیا جا رہا ہے(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مقبوضہ کشمیر کے علاقے کنان پوش پورہ میں 23 فروری 1991 میں ہونے والے اجتماعی زیادتی کے واقعے کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں مظاہرے اورریلیاں نکالی گئیں۔

مقبوضہ کشمیر میں اس روز بھارتی فوجیوں نےکنان پوش پورہ کے علاقے میں یہ گھناؤنا عمل کیا تھا،میرپور، مظفر آباد، کوٹلی اور اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں احتجاج مظاہرے کئے گئے۔

تعلیمی اداروں کے طلباء اور اساتذہ نے کنان پوش پورہ کے واقعے کی مذمت میں اور کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے،مظاہروں میں معاشرے کے تمام طبقات کے افراد نے شرکت کی۔