کراچی کنگز کی مسلسل شکست، وسیم اکرم غصے پر قابو نہ رکھ سکے

Feb 23, 2023 | 12:13:PM
کراچی کنگز کی مسلسل شکست، وسیم اکرم غصے پر قابو نہ رکھ سکے
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: ٹوئٹر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کراچی کنگز کی مسلسل شکست پر سابق کرکٹر وسیم اکرم اپنے غصے پر قابو نہ رکھ سکے۔

گزشتہ روز پی ایس ایل کے کھیلے گئے 11 ویں میچ میں ملتان سلطانز کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کی 3 رنز سے شکست پر وسیم اکرم نے اسٹیڈیم میں ہی اپنا غصہ باہر نکال دیا۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وسیم اکرم نے پہلے اپنا سر پکڑا اور پھر سامنے موجود کرسی پر زوردار لات بھی ماری۔

گزشتہ میچز کے دوران بھی وسیم اکرم کے چہرے کے تاثرات تبدیل ہوتے دیکھے گئے تھے۔

پی ایس ایل 8 کے دوران کراچی کنگز اب تک 5 میچز کھیل چکی ہے جن میں سے اُسے 4 میں شکست ہوئی ہے۔