بابا ونگا کی2022 کے حوالے سے بڑی پیشن گوئیاں سامنے آ گئیں

Feb 23, 2022 | 15:31:PM
 سانحہ چرنوبل، شہزادی ڈیانا ، موت ،بابا وانگا، یورپی براعظم
کیپشن: بابا وانگا(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک) سفید راکھ چھا جائے گی اور کناروں پر پانی چھلک جائے گا۔ یہ پیشن گوئی بلغاریہ کی معروف زمانہ نجومی خاتون بابا ونگا نے گزشتہ روز یعنی 22 فروری 2022 کے لئے کی تھی  جو درست نہیں نکلی لیکن کیا 2022 کے لئے ان کی دوسری پیشن گوئیاں بھی غلط ثابت ہوں گی ?بابا وانگا کی85 فیصد پیشین گوئیاں سچ بتائی جاتی ہیں۔ سانحہ چرنوبل، شہزادی ڈیانا کی موت اور سوویت یونین کا انہدام جیسے کئی واقعات بھی بابا ونگا کی سچی پیشین گوئیوں میں شامل ہیں۔

 بابا ونگا جسے بلقان کا نوسٹراڈیمس بھی کہا جاتا ہے  اپنی خوفناک پیشین گوئی سے پوری دنیا کو خوفزدہ کر  رکھا ہے۔ 2022 کیلئے اس کی پیشین گوئیوں میں ایک نئی وبا پھیلنے اور خلائی مخلوق کا حملہ  کی بھی پیشن گوئی کررکھی ہے، بابا وانگا جن کا پورانام وانگلیا گیسٹرووا ہے 12 سال کی عمر سے ہی اپنی بینائی سے مکمل طور پر محروم ہو چکی تھیں۔  انہوں نے  2022 کے لئے خوفناک پیشین گوئیاں  کررکھی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیںعوام کیلئے خوشخبری ۔لرنر لائسنس بھی گھر بیٹھے بنوائیں
  بابا ونگا کے مطابق اس سال ہم پانی کے بحران کے ساتھ ساتھ زمین پر خلائی مخلوق کے حملے جیسی قدرتی آفات بھی دیکھیں گے۔  

بابا ونگا نے اپنی زندگی کے دوران دعویٰ کیا کہ خدا نے ان کے نابینا ہونے کے بعد انہیں ایک قیمتی تحفہ دیا تھا اور اس طرح وہ مستقبل کی پیشین گوئی کرنے کے ماہر تھے۔

 ان کی پیشین گوئی کے مطابق 2022 میں سائنسدان مغربی روس بالخصوص سائبیریا کے علاقے میں گلیشیئرز میں ایک مہلک وائرس دریافت کریں گے جو کہ پھنس کر جم جائے گا لیکن گلوبل وارمنگ کے باعث یہ زمین پر پھیل جائے گا جس سے انسانیت کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دنیا 2022 میں قدرتی آفات اور شدید موسم کی زد میں آئے گی جس کے باعث بعض مقامات پر طوفان، آگ، سیلاب اور زلزلوں کی وجہ سے انسانی زندگی ناممکن ہو جائے گی۔ ریاست ہائے متحدہ امریکا کو بھی خوفناک برف کے طوفان کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ماں2 سالہ بیٹی کو لینے ڈے کئیر سنٹر پہنچی توایسا منظر دیکھا کہ آنسو نکل آئے
بابا ونگا نے کی  پیشگوئی کی کہ اسکینڈے نیوین ممالک کو درجہ حرارت میں تیزی سے اضافے کا سامنا کرنا پڑے گا اور یورپی براعظم اس سال سیلاب سے شدید متاثر ہوں گے، انہوں نے مزید کہا کہ 2022 میں آسٹریلیا میں آگ کی لہروں کا سلسلہ جاری رہے گا۔انہوں نے 2022 میں عالمی ٹڈی دل کے پھیلنے کی پیشن گوئی بھی کررکھی ہے جس کے باعث انسانیت کو غربت اور بھوک کا سامنا کرنا پڑے گا اور زمین خشک سالی کا شکار ہو جائے گی۔