سینٹ الیکشن ،ن لیگی رہنماپرویز رشیدنااہل قرار

Feb 23, 2021 | 11:50:AM
سینٹ الیکشن ،ن لیگی رہنماپرویز رشیدنااہل قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہورہائی کورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز رشید کو  سینٹ الیکشن کےلئے نااہل قرار دے دیا۔

 الیکشن ٹریبونل نے سینٹ الیکشن کیلئے ریٹرننگ افسر کی جانب سے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف پرویز رشید کی اپیل پر سماعت کی۔الیکشن ٹریبونل کے سنگل رکنی بنچ جسٹس شاہد وحید نے پرویز رشید کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا اور ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو برقرار رکھا۔الیکشن ٹریبونل نے پرویز رشید کی اپیل مسترد کرتے ہوئے  سینٹ الیکشن کے لئے نااہل قرار دے دیا۔

اپیل مسترد ہونے کے فیصلے کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ کاغذات رکوانے ہوں تو کہتے ہیں پرویز رشید سے پیسے لینے ہیں اور پرویز رشید پیسے دینے آئے تو کہیں پیسے نہیں لینے، پنجاب ہاؤس کی انتظامیہ انصاف والوں کی انتظامیہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کے خلاف میں سپریم کورٹ میں گیا ہوا ہوں اور جب تک سپریم کورٹ فیصلہ نہیں کرتی وہ پیسے میری ذمہ داری نہیں بنتی۔

واضح رہے کہ پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی پر پی ٹی آئی کے وکیل نے اعتراض کیا تھا اور ریٹرننگ افسر نے پنجاب ہاؤس انتظامیہ کا نادہندہ ہونے کی بنا پر ان کے کاغذات مسترد کئے تھے۔