جنگ ہے،ہم کسی حال میں الیکشن نہیں چھوڑیں گے،عثمان ڈار

Feb 23, 2021 | 11:07:AM
 جنگ ہے،ہم کسی حال میں الیکشن نہیں چھوڑیں گے،عثمان ڈار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) تحریک انصاف  کے رہنما عثمان ڈار  نے کہا کہ ڈسکہ الیکشن نہیں ایک جنگ ہے۔ہم سمجھتے ہیں کہ یہ الیکشن ہماری بڑی فتح ہے۔

حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے حوالے سے عثمان ڈار  نے کہا کہ ڈسکہ الیکشن حق اور سچ کی جیت ہو گی۔تمام پریزائیڈنگ افسروں نے فارم 45 جمع کرا دیئے ہیں، ہم کسی بھی حال میں ڈسکہ کا الیکشن نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ آر او کو الیکشن کا رزلٹ بتا دینا چاہیے، ایک لمحے کو 20 پولنگ اسٹیشنز کا رزلٹ نکال لیں، پھر بھی ہم جیت رہے ہیں۔