قائد اعظم ڈے سیلیبریشن؛مینز اینڈ وومینز ویٹ لفٹنگ ٹورنامنٹ الیٹ ٹریننگ سینٹرمیں منعقد ہونگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) قائد اعظم ڈے سیلیبریشن مینز اینڈ وومینز ویٹ لفٹنگ ٹورنامنٹ 2025 مقابلے بمقام الیٹ ٹریننگ سینٹر نشتر پارک پنجاب سٹیڈیم لاہور میں 25 دسمبر بروز جمعرات منعقد ہونگے۔
مقابلہ صبح 10 بجے شروع ہوگا,مقابلے کا افتتاح میڈم نزہت جبیں چئیرمین پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کرینگی۔
مہمان خصوصی سینئر مسلم لیگی رہنما عمر سہیل ضیا بٹ سابق( MNA) 2 بجے میڈلز اور انعامات تقسیم کرینگے ۔
میڈیا کوآرڈینیٹر سہیل جاوید بٹ کے مطابق ٹیکنیکل آفیشلز میں عبدالستارراہی، قیصر افتخار، جاوید اصغر، محمد ظہور، کاشف علی، عاصم اکبر، اویس اکبر، ادیب اکرم، وقاص اکبر، عبداللہ سہیل بٹ، وسیم اکرم، حافظ عمران عزیزی، ظہیر اکرم، عبدالغفار ہونگے۔
مقابلوں کے آرگنائزنگ سیکرٹری راشد ندیم بٹ، نائلہ مقصود بٹ ہونگے ۔
یہ بھی پڑھیں : بھارت آن ٹاپ، جہاں غیر مساوات انتہائی شدید سطح پر پہنچ چکی ،ورلڈ ایکویلیٹی رپورٹ