جہانگیر ترین کا ملتان سے الیکشن لڑنے پر غور

Dec 23, 2023 | 22:34:PM
جہانگیر ترین کا ملتان سے الیکشن لڑنے پر غور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زوہیب بخاری) پیٹرن انچیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین نے ملتان سے الیکشن لڑنے پر غور کرنا شروع کر دیا۔

ذرائع کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن ان چیف جہانگیر خان ترین حلقہ این اے 149 ملتان سے متوقع امیدوار ہوسکتے ہیں، جانگیر ترین کی جانب سے این اے 149 کے لئے  کاغذات نامزدگی وصول کرلیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: حماد اظہر کس حلقے سے انتخابات میں حصہ لیں گے؟ جانیے

این اے 149 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق ممبر قومی اسمبلی شیخ طارق رشید امیدوار ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ملک عامر ڈوگرہیں جو صبح کاغذات جمع کروائیں گیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جہانگیر ترین نے این اے 155 لودھراں سے کاغذات جمع کرائے تھے۔