جمشید دستی کی اہلیہ نے قومی اسمبلی کے 2 حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کر ادیئے

Dec 23, 2023 | 15:08:PM
جمشید دستی کی اہلیہ نے قومی اسمبلی کے 2 حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کر ادیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر ڈوگر) عام انتخابت کے شیڈول کے تحت کاغذات نا مزدگی جمع کرانے کا سلسلہ پچھلے 3 روز سے جاری ہے ،الیکشن کمیشن کے حکم کے مطابق 24 دسمبر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے ، ایسے میں مظفر گڑھ سے اہم خبر آئی ہے کہ سابق ایم این اے جمشید دستی کی اہلیہ ناذیہ جمشید بھی سیاسی میدان میں آگئی ہیں ۔ 

تفصیلات کے مطابق ناذیہ جمشید نے قومی اسمبلی کے 2 حلقوں سے قسمت آزمائی کا فیصلہ کیا ہے ،انہوں نے این اے 175 اور این اے 176 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے ہیں ، جمشید دستی کی اہلیہ نازیہ پہلی بار سیاست میں حصہ لے رہی ہیں ،جمشید دستی کے وکلاء اور کارکن بھی اس موقع پر انکے ہمراہ تھے ،دوسری جانب ہراساں کیے جانے پر روپوش جمشید دستی نے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ناذیہ جمشید کے کاغذات نامزدگی  مسترد کر دیئے گئے تھے ، جس کے بعد آج پھر وہ آر او آفس کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے پہنچیں ۔

یہ بھی پڑھیں : عطاءاللہ تارڑ کا الیکشن لڑنے کا اعلان، کس حلقے سے کاغذات نامزدگی حاصل کیے؟جانیے