پی ٹی اے نےعوام کو خبردار کر دیا

Dec 23, 2023 | 10:27:AM
 پی ٹی اے نےعوام کو خبردار کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) عوام ہوشیار رہیں،پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے عوام کو دھوکہ دہی پر مبنی لنکس سے متعلق خبردار کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پی ٹی اے نے عوام کو خبردار کیا کہ سوشل میڈیا اور واٹس ایپ کے ذریعے فشنگ لنکس بھیجے جا رہے ہیں جس سے لوگوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے،عوام کو خبردار کیا گیا کہ فشنگ لنکس دھوکہ دینے کیلئے بنائے گئے ہیں اس لئے ان لنکس سے دور رہا جائے،پی ٹی اے حکام کی جانب سے عوام کو ہوشیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان جعلی لنکس پر کلک کرنے سے گریز کریں۔

یادرہے کہ موبائل رجسٹریشن اور سمز کی تعداد جاننے کے حوالے سے جعلی لنکس بھیجے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: بادل جم کر برسیں گے،محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی