کیا شیخ رشید پسندیدہ سیاستدان ہیں؟حریم شاہ نے کھل کر بتا دیا

Dec 23, 2021 | 22:19:PM
ٹک ٹاکر حریم شاہ، پسندیدہ سیاستدان، کھل کر اظہار
کیپشن: حریم شاہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنے پسندیدہ سیاستدانوں کے بارے میں کھل کر اظہار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر حریم شاہ نے حال ہی میں ایک نجی شو میں شرکت کی جہاں میزبان نے حریم شاہ سے کچھ سوالات کئے۔ پروگرام کی میزبان نے حریم شاہ سے پہلا سوال پاکستانی سیاستدانوں کے حوالے سے کیا کہ آپ کو کونسے 3 پاکستانی سیاستدان پسند ہیں؟ میزبان کے جانب سے کئے جانے والے سوال کا جواب دیتے ہوئے حریم شاہ نے بتایا کہ انہیں پاکستان کے سیاست دان شاہ محمود قریشی ، بلاول بھٹو اور شیخ رشید پسند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیا سشمیتا سین کا اپنے بوائے فرینڈ سے بریک اپ ہو گیا؟؟؟اداکارہ کھل کر بول پڑیں
دوسرا سوال میزبان نے ٹک ٹاکرسے کیا کہ آپ اپنے شوہر کو تحفہ میں کیا دینا چاہے گی۔جس کے جواب میں حریم شاہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میں اپنے شوہر کو اپنی پوری زندگی دے دوں گی۔اس کے علاوہ پروگرام کی میزبان نے حریم شاہ سے سوال کیا کہ آپ اپنے شوہر سے تحفہ میں کیا لینا پسند کریں گی۔میزبان کی جانب سے کیے جانے والے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے شوہر سے کچھ بھی نہیں چاہیے اگر میرے ساتھ میرے شوہر ہے تو یہ ہی میرے لیے ایک تحفہ ہے۔حریم شاہ کے اس قسم کے جوابات پر میزبان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ یہاں تو بہت اچھی باتیں ہو رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مریم انصاری کی شادی ۔۔۔ علی انصاری اور صبور علی کی ڈانس ویڈیو ہٹ
شو کی میزبان نے پروگرام کے اختتام میں حریم شاہ سے ایک آخری سوال یہ کیا کہ آپ کو کھانا میں کیا پکانا آتا ہے کوئی تین کھانوں کے نام بتائے؟میزبان کے آخر سوال کے جواب میں حریم شاہ نے کہا کہ مجھے کھانا بنانا نہیں آتا اور یہ میری نا اہلی ہیں بات جاری رکھتے ہوئے حریم شاہ نے کہا کہ کھانا بنانا خواتین کو آنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: حرامانی کی گلوکاری کے شعبے میں دھماکے دار انٹری ۔۔۔گانے کیساتھ ڈانس کی ویڈیوز وائرل