حرامانی کی گلوکاری کے شعبے میں دھماکے دار انٹری ۔۔۔گانے کیساتھ ڈانس کی ویڈیوز وائرل 

Dec 22, 2021 | 18:26:PM
حرامانی، اداکاری کے بعد گلوکاری ، شعبے میں قدم رکھ دیا
کیپشن: حرامانی، گانا گاتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)حرامانی نے اداکاری کے بعد گلوکاری کے شعبے میں قدم رکھ دیا، اداکارہ کی گانے کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔


اداکارہ و میزبان حرا مانی کا شمار پاکستان ڈراماانڈسٹری کی چلبلی اداکاراو¿ں میں ہوتا ہے جو اپنی صاف گوئی کیلئے بھی مشہور ہیں۔ اداکارہ حرا کئی انٹرویوز میں کہہ چکی ہیں کہ وہ بالی ووڈ فلموں اور ڈراموں کی بہت بڑی مداح ہیں اور انہیں فلمیں دیکھنا بہت پسند ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک کی آمد مرحبا۔۔کس تاریخ کو چاند نکلے گا۔..?
حرامانی کا شمار پاکستان کی معروف اداکاراﺅں میں ہوتا ہے ،انہوں نے مختصر وقت میں بڑی کامیابیاں سمیٹی ہیں ، حرامانی نے اداکاری کے بعد گلوکاری کے شعبے میں بھی قدم رکھ دیاہے، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ فیصل آباد میں کنسرٹ میں پرفارم کررہی ہیں اور ساتھ ساتھ جھوم رہی ہیں، اداکارہ کے مداحوں کی بڑی تعداد میں موجود ہیں جو اپنی پسندیدہ اداکارہ کے گانے سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی کے بعد ملک میں بھی سونے کی قیمت گر گئی