رمضان المبارک کی آمد مرحبا۔۔کس تاریخ کو چاند  نکلے گا۔..? 

Dec 22, 2021 | 17:59:PM
رمضان المبارک , چاند, تاریخ
کیپشن: رمضان المبارک کا چاندکس تاریخ کو  نکلے گا(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا میں بسنے والے تمام مسلمان بھائی ہجری سال 1443 اور عیسوی سال 2022 کے لئے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں۔ ماہرین فلکیات کے مطابق ماہ صیام کی آمد کو فی الحال3 ماہ اور12دن باقی ہیں۔

مصری فلکیات کے انسٹی ٹیوٹ کے مطابق سعودی عرب میں یکم اپریل 2022 بمطابق 29 شعبان المعظم کی شام کو رمضان المبارک کا چاند دیکھا جائےگا۔ توقع ہے کہ اسی شام رمضان المبارک کا چاند نظرآجائے گا۔اور فلکیاتی اعتبار سے ماہ رمضان کا آغاز 2 اپریل 2022 بروز ہفتہ کو ہوگا اور اس طرح فلکیاتی حسابات کے مطابق ماہ مقدس کی آمد میں 102 دن باقی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی۔۔بھارت نے  پاکستان کو ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی

جہاں تک ماہ رجب کے آغاز کی بات ہے تو رجب کا چاند 29 جمادی الثانی 1443 ہجری بروز منگل سعودی وقت کے مطابق ٹھیک 8:46 بجے پر  پیدا ہوگا۔ماہر فلکیات کےمطابق مصری ادارہ فلکیات کے ابتدائی حسابات سے پتا چلتا ہے کہ سال 1443 ہجری کے لئے رجب کی پہلی تاریخ بدھ 2/2 2022 کو ہوگی۔

یاد ر رہے کہ ہجری، قمری یا اسلامی کیلنڈر مہینوں کے تعین کے لئے قمری چکر پر مبنی حساب کتاب رکھتا ہے۔ بعض عرب ممالک جن میں سعودی عرب بھی شامل ہے قمری کیلنڈر کو سرکاری کیلنڈرکے طور پر استعمال کرتا ہے۔ اسلامی کیلنڈر کا آغاز حضرت عمر فاروق کے دور سے ہوا۔ انہوں نے 12 ربیع الاول بمطابق 24 ستمبر622 سے قمری اسلامی سال کا آغاز ھجرت مدینہ سے کیا۔
یہ بھی پڑھیں:کورونا ویکسین کی دو نہیں چارخوراکیں لازمی قرار