ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی۔۔بھارت نے  پاکستان کو ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی

Dec 22, 2021 | 17:06:PM
 ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی
کیپشن: ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت نے روایتی حریف  پاکستان کو ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق  میچ کا آغاز سنسنی خیز رہا، بھارت نے من پریت سنگھ کے ذریعے پہلے منٹ میں گول کیا، جس کو 9 ویں منٹ میں افراز نے شاندار فیلڈ گول کرکے برابر کیا۔پہلا کوارٹر ختم ہونے تک کوئی بھی ٹیم مزید گول نہ کرسکی، دوسرے کوارٹر میں بھی دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر کئی حملے کیے لیکن گول نہ ہوسکا۔

ہاف ٹائم تک مقابلہ ایک ایک سے برابر رہا، تیسرے ہاف میں رانا عبدالوحید کے گول کے ذریعے پاکستان نے اسکور بورڈ پر گول کی تعداد دوگنا کی، تیسرے کوارٹر کے آخری لمحات میں بھارت کے سمت نے مقابلہ 2، 2 و گول سے برابر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ،ٹی ٹوئنٹی رینکنگ۔۔بابر کا ڈیوڈ ملان کے ساتھ پہلا، رضوان کا تیسرا نمبر

چوتھے کوارٹر میں ایک بارپھر بھارتی ٹیم نے ویرن کمار کے ذریعے گول کیا، چارمنٹ پہلے بھارت نے چوتھا گول کرکے اپنی ٹیم کی سبقت کو مستحکم کیا۔  احمد ندیم نے گول کرکے مقابلہ چار تین کردیا، کھیل ختم ہونے تک بھارت کی ایک گول کی برتری برقرار رہی۔

یہ بھی پڑھیں:رضوان بابر اعظم سے بہتر کپتان ہیں۔۔شاہین شا ہ آفریدی