عالمی منڈی کے بعد ملک میں بھی سونے کی قیمت گر گئی 

Dec 22, 2021 | 18:05:PM
عالمی منڈی، سونے کی قیمت، کمی،
کیپشن: سونے کی قیمت میں کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملک میں بھی سونے کی قیمت گر گئی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8 ڈالر کی کمی سے 1789 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 150 روپے اور 129 روپے کی کمی واقع ہوئی۔
کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 125300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 107424 روپے ہوگئی۔
تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1460 روپے پر مستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1251.71 روپے پر مستحکم رہی۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک کی آمد مرحبا۔۔کس تاریخ کو چاند نکلے گا۔..?