سلیکٹرز پروفیشنل ہیں انہیں میرٹ پر فیصلہ کرنے کا کہا:محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ وہ وقت گزر گیا کہ ہم ان سے بھیک مانگیں، انڈیا کے ساتھ جب بھی بات ہوگی، برابری کی بنیاد پر ہوگی۔
لاہور میں غنی انسٹیٹیوٹ آف کرکٹ میں جی آر ٹی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ کلب کرکٹ کو فروغ دے رہا ہے جو قابل تعریف ہے۔
انھوں نے کہا کہ یہی پر ویمنز ٹیم بھی آ کر کھیلتی ہے، مستقبل میں ٹیم کی پرفارمنس نظر آئے گی، انشااللہ اس مرتبہ جن کو ایشیا کپ کے لئے دبئی کا ویزہ چاہئے ہوگا ملے گا۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ٹیم میں کسی کو شامل کرنے یا نکالنے میں کوئی کردار نہیں، سلیکشن کمیٹی ٹیم کا فیصلہ کرتی ہے، سلیکٹرز پروفیشنل ہیں انہیں میرٹ پر فیصلہ کرنے کا کہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس وقت دستیاب بہترین کھلاڑی ٹیم میں شامل ہیں، ویمنز ٹیم سے سیاست نکل چکی ابھی بہت اچھا کھیل رہی ہے، کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے، ایک میچ بعد ہی تنقید شروع کر دیتےہیں۔