پنجاب کے تمام نجی ہسپتالوں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ

Aug 23, 2025 | 15:31:PM
پنجاب کے تمام نجی ہسپتالوں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پنجاب کے تمام نجی ہسپتالوں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ کرلیا گیا۔
 پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے تمام نجی ہسپتالوں کو سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کیلئے مراسلہ بھیج دیا۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایمرجنسی، آئی سی یو، چلڈرن نرسریز، داخلی اور خارجی راستے، ویٹنگ ایریاز سمیت ہر مقام پر کیمرے نصب کیے جائیں،ان سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج 40 روز تک محفوظ رکھی جائے۔

 یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس کا چالان مکمل
مراسلے کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج صرف قانونی وجوہات پر حوالے کی جائے گی، کیمرے نصب کرتے ہوئے مریضوں کی پرائیویسی کا بھی خیال رکھا جائے۔