قحط زدہ غزہ کیلئے راہداری کھولی جائے: حماس
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا کہ اقوام متحدہ کی طرف سے قحط زدہ قرار دیے گئے غزہ کیلئے راہداری کھولی جائے۔
عرب میڈیا کے مطابق حماس نے مطالبہ کیا کہ جنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے اور اسرائیل فوری طور پر غزہ کا محاصرہ ختم کرے۔
حماس نے اقوام متحدہ سے اس حوالے سے فوری ایکشن لینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
حماس کی طرف سے کہاگیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل غزہ میں فوری جنگ بندی کروائے اور بلا رک ٹوک کھانا، پانی، دوائیں اور ایندھن فراہم کیا جائے۔
حماس نے بیان میں مزید کہا کہ اسرائیل غزہ میں قحط کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔