امریکا:بارشوں سےسیلابی صورتحال،پروازیں منسوخ،16افراد ہلاک

Aug 23, 2021 | 22:11:PM
امریکا:بارشوں سےسیلابی صورتحال،پروازیں منسوخ،16افراد ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

واشنگٹن (24 نیوز )امریکا میں جنوبی اور شمال مشرقی ریاستوں میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔صرف ریاست ٹینیسی میں کم از کم 16 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتا ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق طوفانی بارشوں کے باعث اموات میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔ کئی مقامات پر سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں۔ ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہیں جبکہ پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں،غیرملکی میڈیا کے مطابق صرف ریاست ٹینیسی میں کم از کم 16 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتا ہوگئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  افغانستان: طالبان کا تعلیمی ادارے کھولنے کا عندیہ