سو ا کروڑ معا وضہ لے کر امیتا بھ بچن کو پیچھے چھو ڑنے والا فنکار آج اپنی 66ویں سالگرہ منارہا ہے

Aug 23, 2021 | 20:17:PM
سو ا کروڑ معا وضہ لے کر امیتا بھ بچن کو پیچھے چھو ڑنے والا فنکار آج اپنی 66ویں سالگرہ منارہا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک) آج چرنجیوی 66ویں سالگرہ منارہے ہیں۔ تیلگو  فلموں کے  معروف اداکار ،سیاستدان چرنجیوی سے متعلق  بہت کم لوگوں کو معلوم ہوگا کہ 1992 میں انھوں نے تیلگو فلم اپدبندھاودو  کا معاوضہ سوا کروڑ روپے لیا تھا۔

کہا جا تا ہے کہ  یہ کسی تیلگو اداکار کو دیا گیا اس وقت کا سب سے زیادہ معاوضہ تھا اور انھوں نے یہ بھاری معاوضہ وصول کرکے بالی وڈ کے شہنشاہ اور بھارت کی سب بڑی فلم انڈسٹری بالی وڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن کو بھی پیچھے چھوڑ دیا تھا جو کہ اس وقت ایک پروجیکٹ کا معاوضہ ایک کروڑ روپے لیا کرتے تھے۔

یہ  بھی پڑھیں:مینا ر پا کستان واقعہ ۔۔عائشہ کو کن ملزموں کے چہرے یاد ۔۔انہیں تھپڑ اور جوتے کیوں مارے؟ سب کچھ بتا دیا

پدما بھوشن ایوارڈ یافتہ اداکار چرنجیوی کے فلمی کیریئر میں کافی اتار چڑھاؤ بھی آیا، تاہم یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ وہ جنوب کی فلم انڈسٹری میں اپنی محنت سے اس مقام تک پہنچے، فلم انڈسٹری کے اندر ان کے کوئی تعلقات تھے نہ کوئی رشتہ دار مگر ان سب کے باوجو د ان کے پا س وہ تھا جو بہت کم لو گ ہی اپنے اند ر پہچا ن پا تے ہیں ،یعنی عز م مسمم۔

یہ  بھی پڑھیں:مشن امپا سبل 7 کے خطرناک ترین شو ٹ کی ویڈیو وا ئرل